پاکستان

حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

جنرل سیکریٹری آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker