انٹرنیشنل
ٹائٹینک حادثے سے چند روز قبل لکھا گیا نایاب خط نیلامی کے لیے پیش

ٹائٹینک حادثے سے چند روز قبل لکھا گیا نایاب خط نیلامی کے لیے پیش کردیا،جو ٹائی ٹینک کے یادگار سفر کے دوران لکھا گیا تھا۔
برطانوی اخباردی انڈیپنڈنٹ کےمطابق نایاب خط کی 35ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہونے کی توقع ہے،جس میں جہاز میں مسافروں کی روزمرہ زندگی کے بارے میں لکھا تھا۔
چٹھی کےمصنف ٹائی ٹینک کے حادثےمیں جان کی بازی ہار گئے تھےجس کے باعث اس تاریخی دستاویز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔



