انٹرنیشنلپاکستان

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کیخلاف خطرہ تصور کیا جائیگا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کردیا

پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان اپنے بحری مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اور قانونی اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر رکھا ہے، بحیرہ احمر میں جہاز رانی کا تحفظ اور عالمی تجارت کا تسلسل یقینی بنایا جائے، تمام فریقین بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور کشیدگی کم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker