سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوران کارروائی متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد،خواتین خودکش بمبار شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی مکمل نگرانی جاری ہے، کھڈکوچہ میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد انٹیلیجنس بیسڈآپریشن تیز کر دیا گیاہے، دہشت گردی کے خاتمے،امن وامان کے قیام تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔



