پاکستان

سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی، قونصل جنرل سری لنکا

سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالانے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئےویزہ فیس ختم کر دی ہے، آن لائن ویزادرخواست پر 48 گھنٹوں میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔

سنجیواپٹیوالا کا کہناتھا کہ ویزا فیس کے ختم ہونے سے پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد میں اضافہ ہوا، سال 2026 میں 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد متوقع ہے، گزشتہ برس سری لنکا آنیوالے پاکستانیوں کی تعداد 20 ہزار تھی،ویزافیس ختم ہونے کے بعد سری لنکا میں پاکستانی جوڑوں کی شادی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کو علامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی، 2005میں فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے باوجود دونوں ممالک کےدرمیان ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں، پاکستان سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker