پاکستان

وزیراعظم کو شوگرباؤل، قیمتی قلم ، مسجد نبویﷺ کا ماڈل اور ٹائی بطور تحفہ ملی، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے ،کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کے مطابق مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو اپریل تا جون2026 میں 21 قیمتی تحائف ملے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کو ایک شوگرباؤل، قیمتی قلم ،مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کےمطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ،گھڑی اور شیلڈ بطور تحفہ ملی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل،کف لنکس بطور تحفہ ملے۔

دستاویز کےمطابق دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker