انٹرنیشنل

بحرین اور کویت نے خفیہ طور پر اپنے جنگی طیارے بھیج کر ایران کے اندر موجود فوجی اہداف پر حملے کیے: امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ رواں ماہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے ایران میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذخیرہ کرنے والے مراکز سمیت فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین اور کویت نے خفیہ طور پر اپنے جنگی طیارے بھیج کر ایران کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تہران کے خلاف ان ممالک کی پہلی براہ راست کارروائی تھی جو اس مشکل صورتحال کو ظاہر کرتی ہے جس کا عرب ریاستوں کو جنگ کے طول پکڑنے کے ساتھ سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت اور بحرین کی جانب سے ایران پر اس ماہ کے شروع میں کیےگئے فضائی حملوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذخیرہ کرنے والے مراکز سمیت دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متحدہ عرب ایران کے خلاف پہلے بھی کئی بار حملے کرچکا ہے جبکہ بحرین اور کویت کی کارروائیوں کیلئے بھی یو اے ای نے ایرانی اہداف سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کیں اور دفاعی فضائی مدد بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker