بلوچستان

نوتال: سردار یار محمد رند کے نائب کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، رند قبیلے نے تین مبینہ حملہ آور پکڑ لیے

ڈیرہ مراد جمالی: نوتال کے قریب لانڈھی کے علاقے مروڑ کے مقام پر رند قبیلے کے سربراہ چیف سردار یار محمد رند کے نائب کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ گاڑی کو نقصان وہ خود اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ۔
واقعے کی اطلاع پر رند قبیلے کے سینکڑوں افراد کا حملہ آور وں کا تعاقب تین کو پکڑ لیا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نصیراباد پولیس تھانہ لانڈھی کی حدود نوتال جھل مگسی روڑ فقیر مروڑ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے رند قبیلے کے سربراہ چیف سردار یار محمد خان رند کے نائب محمد عظیم رند کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور ان پر شدید فایرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ وہ خود اور انکے ساتھی محفوظ رہے اس دوران حملہ آور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر رند قبیلے کے سینکڑوں افرار حملہ آوروں کے تعاقب کیا۔

تین حملہ آوروں کو پکڑ لیا جوکہ دھرپالی قبیلے کے افراد بتاے جارہے ہین جبکہ دیگر انکے ساتھی فرار ہوگئے واقعے کے متعلق لانڈھی پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker