انٹرنیشنل

امریکی فوج کے ساتھ ممکنہ زمینی جنگ میں مقابلےکے منتظر ہیں، ایران

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے سینئرکمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے کہا ہےکہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ایرانی افواج امریکی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل اسدی نےکہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ایک طویل اور مسلسل جنگ ہے، جو ختم ہونے والی نہیں۔

بریگیڈیئر جنرل اسدی نےکہا کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ امریکی فوج میدان جنگ میں ہمارے سامنے آئے تاکہ ہم ان کا براہ راست مقابلہ کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker