Azad Jammu and Kashmirپاکستان
آزاد کشمیر انتخابات: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع
میرپور ڈویژن آزاد کشمیر میں کل ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی۔
اس سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے، ریٹرننگ آفیسرز سامان تینوں اضلاع کے پریزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کر رہے ہیں۔
ادھر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
غلام مصطفیٰ مغل نے مزید کہا کہ عوام گھروں سے نکل کر اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کریں، حق رائے دہی کا استعمال ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔



