پاکستان
آزاد کشمیربحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو کا مطالبہ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر میں بحران کے پر امن حل کےلئے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ وہ آزادکشمیرمیں جاری بحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کامطالبہ کرتے رہے ہیں۔
اپنےویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نےکہاکہ ایسا کمیشن قائم کیا جائےجو بحران اورٹکراؤ کا فوری خاتمہ کرے، کشمیری عوام کو مشکلات سے نجات دلائے اور زندگی کو معمول پر واپس لائے۔
انہوں نےکہاکہ کمیشن کے ساتھ ایسا فورم بھی فراہم کیاجائےجہاں سچ سامنے آئے،ہرشکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ انہوں نےاس تجویز کےذریعےمسئلے کےپرامن حل کی کوشش کی، تاہم ابھی تک ان کی تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔



