بلوچستان
چاغی: نوکچہ کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، پانچ بوزر گاڑیاں نذرِ آتش
چاغی: نوکچہ کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، پانچ بوزر گاڑیاں نذرِ آتش

ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران پانچ بوزر (تیل بردار) گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تمام گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مزید تفصیلات اور سرکاری موقف سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔



