یوکرین کو جہاز پر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے یوکرین کو دھمکی دی ہے کہ بحیرہ کیسپین پر جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز پر حملے کا حکم دیا گیا۔ حملے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوا، ایرانی جہاز پر حملے کا مناسب جواب ضروردیا جائے گا۔
قبل ازیں ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے اعلان کیا کہ یوکرین کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحدی خودمختاری کے دفاع کے اپنے قانونی حق کو بدستور برقرار رکھے گا اور کسی بھی مقام سے ایران کی سرزمین پر حملہ ہوگا اس سے فوجی ہدف کے لیے جائز تصور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے روسی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور بحیرہ کیسپیئن میں ایران کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی۔



