بلوچستان
ژوب اور لورالائی کے سرحدی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

ژوب اور لورالائی کے سرحدی علاقے ژڑہ کے مقام پر دو گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملک کریم کبزئی اور شاہ فیصل چرمئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



