انٹرنیشنل

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ زور پکڑتی جا رہی ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں لگی آگ دارالحکومت پیرس سے 4گنا زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے اور سوا 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپین میں میڈرڈ کے نواح اور ویلنشیا کے علاقے میں بھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اسپین میں 80 ہزار افراد کو انخلا اور دیگر 30 ہزار افراد کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ملک کو آگ لگنے کے انفرادی واقعات کا نہیں ماحولیاتی ہنگامی حالت کا سامنا ہے۔

واضح رہے فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں یہ آگ ہیٹ ویو کے دوران لگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker