پاکستان
چھانگامانگا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق
چھانگا مانگا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں نارجن سنگھ سے4 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ فیملی کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق والدین کی حالت بھی خطرے سے باہر نہیں ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



