بلوچستان
دالبندین: میں نذر آتش کئے گئے بوزرز اور ٹرالرز گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے والے 5 گاڑی مالکان مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء
دالبندین کے علاقے نوکچا میں مسلح افراد نے جلا دیے گئے بوزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے کے لیے پہنچنے والے پانچ افراد کو اغواء کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل نوکچا کے مقام پر مسلح افراد نے پانچ بوزرز اور ٹریلرز کو نذرِ آتش کیا تھا۔ واقعے کے بعد گاڑیوں کے مالکان اور دیگر افراد جلے ہوئے ملبے کو اٹھانے کے لیے علاقے میں پہنچے تو مسلح افراد نے پانچ افراد کو مبینہ طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا۔
اغواء ہونے والے افراد میں گاڑیوں کے مالکان بھی شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور موجودہ مقام سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں،ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ مغوی افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی کی اطلاعات ہیں۔


