دلچسپ و عجیب

پہلی بار ایک فضائی کمپنی کے طیارے نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد وقت تک پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

ویسے تو اکثر ٹرینوں کا سفر ایک دن یا اس سے زائد دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔

مگر اب پہلی بار ایک طیارے نے بلارکے 24 گھنٹے سے زائد وقت تک پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جی ہاں واقعی آسٹریلیا کی قنطاس ائیرویز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل پرواز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ائیربس کمپنی کا نیا اے 350 طیارہ میلبرن سے پرواز کرکے فرانس کے شہر تولوز پر اترا اور اس دوران 24 گھنٹے 24 منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا۔

کمپنی کی جانب سے اس طیارے کو مستقبل میں پراجیکٹ سن رائز کے تحت آسٹریلیا سے لندن یا نیویارک تک نان اسٹاپ پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس نان اسٹاپ روٹ کو 2027 میں باضابطہ طور پر مسافروں کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور ائیربس کی جانب سے اس طیارے کی آزمائش جون 2026 سے کی جا رہی ہے۔

ائیربس کے مطابق اس طیارے میں ایک اضافی فیول ٹینک موجود ہے اور نئے ٹیسٹ کے دوران اس نے 14 ہزار 338 میل کا سفر 24 گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا اور اس دوران مسلسل فضا میں رہا۔

اس سفر کے دوران طیارہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے اوپر رہا اور پھرفرانس کے شہر میں واقع طیارہ ساز فیکٹری پر اترا۔

اس سے قبل سب سے طویل کمرشل پرواز کا ریکارڈ بوئنگ 777 ۔ 200 ایل آر نے 2005 میں ہانگ کانگ اور لندن کے درمیان 22 گھنٹے 22 منٹ طویل پرواز سے قائم کیا تھا۔

قنطاس ائیرویزکا نیا طیارہ اپریل 2027 میں اضافی ایندھن اور 238 مسافروں کے ساتھ پرواز کرے گا جبکہ اکتوبر 2027 سے سڈنی اور لندن کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پرواز کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ابھی دنیا کی دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز کا اعزاز سنگاپور ائیرلائنز کے پاس ہے۔

اس فضائی کمپنی کے زیرتحت سنگاپور اور نیویارک کے درمیان 9537 میل طویل پرواز لگ بھگ 19 گھنٹے میں کسی جگہ رکے بغیر اپنی منزل تک پہنچتی ہے۔

اسی طرح دنیا کی طویل ترین پرواز چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کی ہے جو شنگھائی اور ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس کے درمیان چلای ہے۔

یہ پرواز 29 گھنٹے تک فضا میں رہتی ہے جس دوران وہ نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں 2 گھنٹے کا اسٹاپ بھی کرتی ہے۔

یعنی اسے طویل ترین ڈائریکٹ پرواز تو کہا جاسکتا ہے مگر نان اسٹاپ پرواز نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker