قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

راولپنڈی: قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل سید عامر رضا کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



