انٹرنیشنل

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو بڑا مالی دھچکا

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو بڑا مالی دھچکا، دولت میں 600 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کے شیئرز میں بڑی گراوٹ کے باعث ایلون مسک کی دولت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اسپیس ایکس کی مارکیٹ ویلیو کم ہوکر تقریباً ڈیڑھ ٹریلین ڈالر رہ گئی ہے۔ جولائی کا مہینہ اسپیس ایکس کے لیے بھاری ثابت ہوا، جس کے دوران کمپنی کو رواں سال کا سب سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

اسپیس ایکس کے شیئرز میں کمی کے اثرات ٹیسلا کے حصص پر بھی پڑے اور ٹیسلا کے شیئرز میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دولت میں ریکارڈ کمی کے باوجود ایلون مسک کے پاس اب بھی 695 ارب ڈالر موجود ہیں۔ وہ صرف چند ہفتوں تک ٹریلینیئر رہ سکے۔

ایلون مسک نے دولت میں بڑی کمی کے باوجود اپنے حصص فروخت نہیں کیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے کی صورت میں ایلون مسک کی دولت میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker