پاکستان

پاکستان کو صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے: یو این ڈی پی

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے۔

وزارتِ منصوبہ بندی میں "ایک قوم کا تبدیلی کا موڑ: پاکستان کی آبادی اور ترقی” کے عنوان سے منعقدہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور ڈویلپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان کے 50 ویں شمارے کی تقریب کی رونمائی ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے، جب کہ وسائل کی صوبوں میں تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ صرف آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے ترقیاتی کارکردگی اور دیگر عوامل کو بھی اہمیت دی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker