پاکستان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جہاں کمیٹی اراکین شریک ہوئے جبکہ چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں خام تیل کی بنیاد پر طے نہیں ہوتیں، یومیہ کی بجائےہفتہ یا 15روز پر قیمتوں کا اعلان ہوتا تو قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی آج بھی جنگ لگنے کے دنوں سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت خام تیل کی بنیاد پر نہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت سے لنک ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں سےلی جاتی ہیں، پہلے دو تین دن تیل قیمتوں میں نرمی آئی، اب دو تین روز سے بمباری کے بعد دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔

وزیر پٹرولیم نےکہا کہ مستقل جنگ بندی سے ہی قیمتیں نیچے آئیں گی ورنہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker