انٹرنیشنل
مراکش سے 60 ہزار تارکین وطن اسپین میں داخل، 40 افراد جاں بحق

مراکش سے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سرحد عبور کرکے اسپین میں داخل ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے غیر قانونی تارکین وطن نے اسپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کی اور تقریباً 60 ہزا افراد سمندر اور زمینی راستے سے سیوٹا میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام کا بتانا ہے کہ تارکین وطن کے سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران واقعات میں اب تک 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔



