پاکستان

فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں، پنشن کے حقدار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہوسکتا ہے، صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حقدار نہیں بناتا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہوسکتی ہے۔

عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کردی اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker