انٹرنیشنل

یونان میں جنگلات کی آگ بجھانے والے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

یونان میں جنگلات کی آگ بجھانے والے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مغرب میں واقع پساتھا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران فائر ڈپارٹمنٹ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے نچلے حصے سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ دھماکے سے پھٹ کر زمین پر گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک ڈنمارک کا پائلٹ اور یونان کی فائر سروس کا افسر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker