انٹرنیشنل

طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سابق رکن پارلیمنٹ کی جلد افغان رجیم کے خاتمے کی پیشگوئی

سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے طالبان رجیم کا جلد خاتمہ ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

افغانستان انٹرنیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش کا کہنا تھا افغان طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔

پکتاش سیاوش نے کہا کہ افغان طالبان کا مقصد اسلام کو خواتین، تعلیم، فن اور انسانیت کے خلاف جابر مذہب کے طور پر پیش کرنا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے افغان طالبان حکومت کیخلاف مسلح کارروائیوں کا آغاز کردیا

ان کا کہنا تھا عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیوں نے ان کی اصلیت دنیا پر واضح کردی ہے، افغان معاشرہ اب مزید اس جبر کو تسلیم نہیں کرے گا، افغانستان میں جاری مسلح مزاحمتی تحریکیں اور ان کی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ افغان عوام اس جھوٹے طالبان رجیم کو مسترد کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker