پاکستان

افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہونگے: پی ایم ڈی سی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے اور ایسے طلبہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں لہٰذا افغانستان سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے قبل طلبہ ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker