Sindپاکستان

زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، کراچی میں سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔

کراچی میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کےمطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4گولیاں لگی ہیں، کیس کی تفتیش جاری ہے، حتمی حقائق سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت ہمارے لیے افسوسناک ہے، کراچی جیسے بڑے شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، 2010 میں جرائم کی شرح زیادہ تھی، اب جرائم میں کمی آئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں کیا جانا چاہیے، تنقید کے بجائے ایک دوسرے کے کام سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کا لفظ انتہائی نامناسب ہے، میں نہیں چاہتا کہ ملک تقسیم ہو۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوا ہوں، آئین کے مطابق کام کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اب تک تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، آئندہ سال لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker