پاکستان
بھارت: پولیس کا امتحان پاس کرنے میں ناکامی، 25 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
بھارت: پولیس کے امتحان میں ناکامی پر لڑکی نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیشن کے گاؤں تاری درگاپور میں پیش آیا جہاں پولیس کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ لڑکی نے اپنی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہرشیتا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔
اس حوالےسے ہرشیتا کے والد نے بتایا کہ بیٹی ایک نجی اسکول میں پڑھاتی تھی اور اس کے ساتھ وہ امتحان کی تیاری بھی کررہی تھی، ہرشیتا نے امتحان میں 222 نمبر حاصل کیے تھے جب کہ اسے 249 مارکس درکار تھے، امتحان پاس نہ کرنے پر ہرشیتا بہت اداس تھی جسے سمجھانے کی بھی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہرشیتا امتحان میں ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس نے اپنی جان لینے کا انتہائی سنگین قدم اٹھایا۔



