Quettaبلوچستان

ریڈ زون کی بندش سے کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام مفلوج، شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ: سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، جبکہ انسکمب روڈ ریڈ زون، سبزل روڈ اور بروری روڈ کو ملانے والی سڑک، جہاں جامعہ بلوچستان کا سب کیمپس واقع ہے، بھی مکمل طور پر بند رہی۔ سڑکوں کی بندش کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

شدید گرمی میں سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ متبادل راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کے دباؤ کے باعث کئی علاقوں میں آمد و رفت سست روی کا شکار رہی۔

شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند فیصد اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے لاکھوں شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کرنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار سڑکوں کی بندش سے ملازمین کی حاضری، طلبہ کی تعلیم، کاروباری سرگرمیاں اور مریضوں کی بروقت اسپتال رسائی متاثر ہوتی ہے۔

بعض شہریوں نے تجویز دی کہ اگر حکمرانوں کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر سخت انتظامات ناگزیر ہیں تو ریڈ زون کو شہر کے گنجان علاقے کے بجائے کوئٹہ کینٹ منتقل کیا جائے تاکہ عام شہریوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker