پاکستان

سندھ کابینہ کی مہران ہائی وے پر تجارتی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی کی منظوری، سالانہ 2 ارب سے زائد آمدن متوقع

کراچی: سندھ کابینہ نےمہران ہائی وے پر بھاری تجارتی گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 135 کلومیٹر طویل مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس نافذکرنےکی منظوری دی گئی۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس کا اطلاق بھاری اور تجارتی گاڑیوں پرہوگا۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہران ہائی وےکو دو رویہ بنانےکا منصوبہ 41 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے، مجوزہ ٹول ٹیکس نظام سے سالانہ 2 ارب 14 کروڑ روپے مجموعی آمدنی حاصل ہونےکی توقع ہے جبکہ آپریشنل اخراجات کے بعد ٹول ٹیکس سے سالانہ ایک ارب 48 کروڑ روپےخالص آمدنی متوقع ہے۔

سندھ کابینہ نےگاڑیوں کی مختلف اقسام کے مطابق مقررہ ٹول ریٹ نافذ کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت شاہراہوں کی پائیدار دیکھ بھال کے لیے خود کفیل مالیاتی نظام متعارف کرا رہی ہے۔

سندھ کابینہ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا روایتی نام بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرکے دوبارہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker