پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی، داخلہ ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے امتحان کو اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے، امتحان 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے تمام امیدواروں، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، ہدایات اور اعلانات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونے والی ممکنہ پریشانی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker