پاکستان

تین بڑی معاشی، عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دفاعی معاہدے امتِ مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں کہا مریم نواز نے کہا آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے، تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے۔

مریم نواز کا کہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا، مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی ہے۔

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیا، معرکہ حق کے وقت پوری قوم اکھٹی ہوئی، بھارت کو شکست ملی، یہ معاہدہ ہر پاکستانی کی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ مکہ الکرمہ میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پرحملہ تینوں پرحملہ تصورکیا جائے گا، معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker