انٹرنیشنل

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو عہدے سے برطرف کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شامل تھے جس کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران میں ملک گیر احتجاج کو ہوا دے کر اسلامی جمہوریہ کو گرانا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں عہدیدار اس منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث موساد سربراہ نے دونوں عہدیداروں کو برطرف کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے موساد کے سربراہ کی جانب سے ادارے میں وسیع تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker