پاکستان
تیل، گھی اور دودھ کے معیار پر لیبارٹری رپورٹ پیش ، 491 نمونوں میں سے 315 معیاری قرار

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے 491 نمونوں میں سے 315 قومی معیار کے مطابق قرار دے دیے۔
پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار پر لیبارٹری رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق 491 نمونوں میں سے 315 قومی معیار کے مطابق قرار دیے گئے ہیں جب کہ 176 نمونے قومی معیار پر پورا نہ اتر سکے اور تقریباً 36 فیصد نمونے غیر معیاری پائے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بناسپتی گھی کے 204 میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 میں سے 26 نمونے غیر معیاری قراردیے گئے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق دودھ کے پاؤڈر کے 18 میں سے 8، ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 اور ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 میں سے ایک نمونہ غیر معیاری قراردیے گئے۔



