پاکستان

انٹرنیشنل نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ: پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیت لیے

انٹرنیشنل نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے۔

انٹرنیشنل نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ کا انعقاد جدہ میں 2 سے 8 اگست تک ہوا، مقابلے میں 19 ممالک کے 120 طلبا اور ماہرین نے شرکت کی، چین،جاپان، روس، ترکیے، ملائیشیا، انڈونیشیا اور سعودی عرب کے طلبا بھی شریک ہوئے۔

اٹامک انرجی کمیشن پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیتے، ایف جی سر سیدکالج راولپنڈی کےمحمدعثمان نےچاندی کا تمغہ جیتا جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد علی نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

نکسرکالج کراچی کی سیرت فاطمہ بھٹی نے بھی چاندی کا تمغہ جیتا، اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 2027 میں چوتھے انٹرنیشنل نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker