Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔

پروگرام میں‌ انٹرویو دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کی لانگ مارچ کو وہ خود لیڈ کریں گے، یہ ون ڈے ایونٹ نہیں ہوگا، اسلام آباد آکر واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی بتایا کہ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا ہے جبکہ علیمہ خان بھی تحریک میں ساتھ ہوں گی۔

انہوں نے لانگ مارچ کا مقصد واضح کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے، رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

لانگ مارچ کے لیے ڈیڑھ ماہ بعد کی تاریخ دینے کے سوال پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے 27 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker