سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی ذرائع
کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت5 دہشت گرد جہنم واصل ، سیکیورٹی ذرائع
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کےعلاقے سرکینی ،چھیدگی میں دہشت گردوں کی موجود گی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، سیکیورٹی ذرائع
ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث تھے ، سیکیورٹی ذرائع
علاقےمیں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں



