مقامی خبریں
سنجاوی میں ہائی وے پر قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
سنجاوی کے علاقے بغاو میں قومی شاہراہ پر واقع پولیس چوکی کو نامعلوم عناصر کی جانب سے بارودی مواد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بارودی مواد کے شدید دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی کی عمارت کو سخت نقصان پہنچا اور اس کے مختلف حصے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکی رات کے وقت معمول کے تحت خالی ہوتی ہے، جس کے باعث واقعے کے وقت وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



