پاکستان

ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کی سمری پر دستخط نہ کرنےکا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ دینے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارتِ قانون سے کل تک تحریری رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ وفاق اور وزارتِ قانون مختصر رپورٹس کل عدالت میں جمع کرائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں تفصیل فراہم کی جائے کہ وزیراعظم نے کس تاریخ کو ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر سمری ارسال کیے جانے کے بعد اس پر کوئی کارروائی کی گئی ہے تو اس کی بھی مکمل وضاحت رپورٹ میں کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker