
چنانچہ 11 اگست 2026ء کو کل 478 غیر قانونی رکشوں کو معزز جوڈیشل مجسٹریٹ-I، کوئٹہ کی نگرانی میں قانونی طریقہ کار کے مطابق تلف کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ تمام رکشے ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئٹہ کی سڑکوں پر غیر قانونی اور غیر مجاز طور پر چلائے جانے کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔
تمام رکشے مقررہ قانونی ضابطے اور مکمل نگرانی کے تحت متعلقہ مجاز وینڈر کے حوالے بطور اسکریپ کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ صاحب نے مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی رکشوں کی شناخت، ضبطی اور قانونی تلفی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، تاکہ غیر مجاز رکشوں کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی، ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اور کوئٹہ کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ اور رش میں کمی لائی جا سکے۔



