پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے حکومت کیساتھ مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پر اتفاق: ذرائع

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، ٹال ٹیکس کے حالیہ اضافے میں کچھ کمی کا بھی فیصلہ کر لیاگیا۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا ڈیڈ لاک ختم کرنےکے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker