سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر جو صارفین کے ایک عام مسئلے کا حل ثابت ہوگا

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کو تلاش کرنا ہمیشہ مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔

مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے اس عام مسئلے کا حل ایک نئے بٹن کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا بٹن چیٹ سے نکلے بغیر آپ کو سرچ موڈ پر لے جائے گا۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی فونز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے لیے کسی کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ میں اوپر موجود نام پر کلک کرکے چیٹ انفو اسکرین اوپن کرنا ہوتی ہے۔

اس کے بعد سرچ بٹن پر کلک کیا جاتا ہے جو واپس چیٹ میں سرچ موڈ کی شکل میں بھیجتا ہے۔

ویسے تو یہ فیچر کام کرتا ہے مگر ہر ایک کے لیے اسے استعمال کرنا اتنا اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بٹن اسکرین پر مستقل موجود نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ کریں گے۔

بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر یہ صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker