بلوچستان

بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کا تیار کیا جانے والا بارودی گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹ گیا، 18 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی کلیرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو بہادر جوان بھی زخمی ہوئے ، آئی ایس پی آر

دھماکے اور وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے 3 شہری بھی جاں بحق

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ کلیئرنس آپریشن کا آغاز

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر 10 مزید دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، آئی ایس پی آر

سوراب واقعے میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

علاقے میں باقی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا عزم

عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker