انٹرنیشنل
زمبابوے میں کشتی الٹنے سے 44 افراد جاں بحق

زمبابوے میں جھیل کاریبا میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق حادثے کے بعد جھیل سے مزید 24 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی۔
زمبابوے کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر اس کی مقررہ گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ کشتی میں 90 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی، تاہم جھیل پار کرتے وقت تقریباً 120 افراد اس پر موجود تھے۔
حکام کے مطابق جھیل میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ حادثے کے بعد 67 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔



