بزنس
سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کئی روز مسلسل اضافےکے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر 394749 روپے ہوگیا۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر کم ہوکر 4380 ڈالر فی اونس ہے۔



