پاکستان

لاہور: فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ کچھ عرصہ قبل ملزم کا بھائی فیضان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیضان نے بھی ایک سے زائد پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ریحان کی فائرنگ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کروا دی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker