پاکستان

پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑی سہولت، رزلٹ کارڈز ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے لاکھوں طلبہ اور والدین کے لیے اہم سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے رزلٹ کارڈز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نئے نظام کے تحت روایتی کاغذی رزلٹ کارڈز کا استعمال بتدریج ختم کیا جائے گا، جبکہ طلبہ کو امتحانی نتائج کے بعد گھر بیٹھے اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل تیار کیا جا رہا ہے، جہاں طلبہ کے امتحانی نتائج اور رزلٹ کارڈز کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا۔

طلبہ نتائج کے اعلان کے بعد پورٹل سے اپنا رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ اسے ضرورت کے مطابق پرنٹ بھی کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈز کا اجرا مرحلہ وار کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نویں جماعت اور فرسٹ ایئر کے طلبہ کو ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ بعد ازاں دسویں جماعت اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔

نئے رزلٹ کارڈز میں کیو آر کوڈ سمیت مختلف حفاظتی خصوصیات شامل ہوں گی، جن کی مدد سے کالجز، جامعات، ملازمت دینے والے ادارے اور دیگر متعلقہ تنظیمیں دستاویز کی فوری تصدیق کرسکیں گی۔

اس طرح جعلی رزلٹ کارڈز اور تعلیمی اسناد کے استعمال کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی، ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو روایتی رزلٹ کارڈ کے برابر قانونی اورسرکاری حیثیت حاصل ہوگی۔

طلبہ اسے کالجز اور جامعات میں داخلوں، ملازمتوں، اسکالرشپس، مساوی سند (Equivalence) کے حصول اور دیگر سرکاری و تعلیمی معاملات میں استعمال کرسکیں گے۔

روس اور کامسٹیک کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے طلبہ اور والدین کے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی، جبکہ رزلٹ کارڈ کے حصول کے لیے بورڈ دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

ڈیجیٹل ریکارڈ کی دستیابی سے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی زیادہ تیز، شفاف اور آسان ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker