پاکستان

سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات وعلاج سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات و علاج سے متعلق مقدمات سماعت کےلیے مقرر کردیے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج و ملاقات سے متعلق مقدمات 18 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیے۔

سپریم کورٹ کا جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا۔

عمران خان کے کیسز سے متعلق بننے والے بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد وحید کرینگے جبکہ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker