بلوچستان
زیارت : مسلح افراد کی ناکہ بندی ، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

زیارت کے علاقے کچھ اور پشین کے علاقے خانائی بابا کے درمیان گزشتہ شب نامعلوم شدت پسندوں نے زیارت کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ ناکہ بندی کی
ناکہ بندی کے دوران تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا
نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی ہوا
زخمی اور اس کے ساتھی نے موٹر سائیکل بھاگا کر جان بچائی، باقی دو افراد تاحال لاپتہ ہیں،اہلخانہ
نشانہ بننے والے افراد کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے بتایا جاتا ہے جو سنجاوی سے کوئٹہ جارہے تھے
جاں بحق ہونے والوں احسان اللہ اور محمد یونس کی نماز جنازہ سنجاوی میں ادا کردی گئی
پشین اور زیارت کی پولیس اب تک حدود کا تعین نہیں کرسکی



